میں نے کہا کہ میں ترا پیکر بناؤں گا
میں نے کہا کہ میں ترا پیکر بناؤں گا
اس نے کہا کہ میں تجھے پتھر بناؤں گا
میں نے کہا کہ دشت ہے اور تیز دھوپ ہے
اس نے کہا کہ دھوپ کو چادر بناؤں گا
میں نے کہا کہ دشت میں خطبہ محال ہے
اس نے کہا کہ دشت میں منبر بناؤں گا
میں نے کہا فضول ہیں یہ خوں چکانیاں
اس نے کہا کہ شاخ گل تر بناؤں گا
میں نے کہا بنائے گا تصویر غم مری
اس نے کہا کہ اصل سے بڑھ کر بناؤں گا
میں نے کہا کہ بیعت بیدلؔ سے فائدہ
اس نے کہا بتوں کو سخن ور بناؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.