aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مذاق غم اڑانا اب مجھے اچھا نہیں لگتا

محمد علی ساحل

مذاق غم اڑانا اب مجھے اچھا نہیں لگتا

محمد علی ساحل

MORE BYمحمد علی ساحل

    مذاق غم اڑانا اب مجھے اچھا نہیں لگتا

    کسی کا مسکرانا اب مجھے اچھا نہیں لگتا

    کبھی نیندیں چرانا جن کی مجھ کو اچھا لگتا تھا

    نظر ان کا چرانا اب مجھے اچھا نہیں لگتا

    جنہیں مجھ پر یقیں ہے میری چاہت پر بھروسہ ہے

    بھرم ان کا مٹانا اب مجھے اچھا نہیں لگتا

    نشیمن میرے دل کا جب سے تنکا تنکا بکھرا ہے

    کوئی بھی آشیانہ اب مجھے اچھا نہیں لگتا

    محبت کرنے والوں نے جو چھوڑے ہیں زمانے میں

    نشاں ان کے مٹانا اب مجھے اچھا نہیں لگتا

    تری دنیا سے شاید بھر چکا ہے میرا دل ساحلؔ

    یہاں کا آب و دانہ اب مجھے اچھا نہیں لگتا

    مأخذ:

    Kirdar (Pg. B-60 E-61)

    • مصنف: محمد علی ساحل
      • اشاعت: 2008
      • ناشر: وائس پبلی کیشنسز کلیان پور، لکھنؤ
      • سن اشاعت: 2014

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے