میری آنکھوں کو اداسی سے بچائے کوئی
میری آنکھوں کو اداسی سے بچائے کوئی
اس کے آنے کی خبر مجھ کو سنائے کوئی
میں بھٹک جاؤں نہ یادوں کے گھنے جنگل میں
میری آواز میں آواز ملائے کوئی
آپ کی یاد سے روشن کروں کب تک دل کو
ایک ہی گھر کو بھلا کتنا سجائے کوئی
چاند راتیں بھی تو لگتی ہیں جنازے کی طرح
ایسے عالم میں کہاں عید منائے کوئی
دیکھنا چاہتا ہوں اس کو پریشاں ہوتے
اس کو جا جا کے مرا حال سنائے کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.