مل جائے مرے دل کو سکینت مرے شاہا
مل جائے مرے دل کو سکینت مرے شاہا
ہو اس کو عطا تیری مودت مرے شاہا
اشکوں سے وضو ہو ترے دیدار سے پہلے
مقبول ہو آنکھوں کی عبادت مرے شاہا
تھوڑی سی زمیں مجھ کو شہ عشق عطا ہو
بس خاک کی مسند مجھے عزت مرے شاہا
ہو جائیں عطا سجدے مرے عجز جبیں کو
سجدوں کو عطا ہو مرے رفعت مرے شاہا
یہ جلوہ نمائی تری قائم رہے دائم
ہو اور فزوں چشم کی حیرت مرے شاہا
کر باعث اعزاز مرے رقص جنوں کو
کر خاک کے ملبوس کو خلعت مرے شاہا
مل جائے مرے حرف کو تاثیر رسائی
ہو جائے ثمر بار ریاضت مرے شاہا
رکھ درد کی دولت سے تو مامور مرا دل
ہو دل کی یہ رقت مجھے نعمت مرے شاہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.