مرا دل نہ تھا الم آشنا کہ تری ادا پہ نظر پڑی
مرا دل نہ تھا الم آشنا کہ تری ادا پہ نظر پڑی
وہ نہ جانے کون سا وقت تھا کہ بنائے خون جگر پڑی
جسے چاہے مالک رنگ و بو اسی بے رخی میں نواز دے
میں ادھر تھا منتظر کرم وہ نگاہ ناز ادھر پڑی
ترا کام سیر مدام ہے نہ کہ گلستانوں میں ٹھہرنا
یہ کلی کلی کے فریب میں تو کہاں سے باد سحر پڑی
کوئی موج بحر سے دور ہے تو جبین بحر پہ کیا شکن
تری رحمتوں کو ہوا یہ کیا مری لغزشوں پہ نظر پڑی
تجھے کیا ہو قدر ملال کی تو ہے نا رسیدۂ زندگی
جو بہت پھرے ہیں گلی گلی تو جبیں پہ گرد سفر پڑی
سر راہ ان کو بہ یک نظر کبھی دیکھیے تو وہی ادا
وہی بے نیازیٔ مہوشاں وہی زلف تا بہ کمر پڑی
بہ نگاہ ساقیٔ مہر و مہ کبھی خالی جام نہیں رہا
میں زمیں پہ ڈھونڈ رہا تھا کچھ کہ وہ کہکشاں سے اتر پڑی
جو حدود صبح میں رک گیا اسے اتفاق سفر کہو
میں وہی مسافر شام ہوں مرے راستے میں سحر پڑی
مأخذ:
Sawad-e-manzil (Pg. 236)
- مصنف: Nushoor Wahedi
-
- اشاعت: 2009
- ناشر: Maktaba Jamia Ltd, Delhi
- سن اشاعت: 2009
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.