aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مرا ہے دو جہاں میں رہنما دل

ابوالبقاء صبر سہارنپوری

مرا ہے دو جہاں میں رہنما دل

ابوالبقاء صبر سہارنپوری

MORE BYابوالبقاء صبر سہارنپوری

    مرا ہے دو جہاں میں رہنما دل

    پیمبر دل ہے کعبہ دل خدا دل

    ملا جیسا مجھے اک بے وفا دل

    کسی کو بھی نہ دے ایسا خدا دل

    یہ آئینہ کدورت سے بری ہے

    صفائی میں ہے میرا حق نما دل

    یہاں پیری نہیں چلتی خضر کی

    طریق عشق میں ہے رہنما دل

    بگڑتا ہے وہ ظالم مجھ سے جتنا

    مرا آتا ہے اور اس پر سوا دل

    جہاں میں صاحب قسمت وہی ہے

    مقدر سے ہوا جس کو عطا دل

    ہے ہر دم مضطرب ہر لحظہ بیتاب

    مجھے بھی کیا ملا سب سے جدا دل

    جو پوچھے دشمن جاں ہے ترا کون

    کہوں میں سیکڑوں میں برملا دل

    نکلنے کی کہیں جب رہ نہ پائی

    تو خوں ہو ہو کے آنکھوں سے بہا دل

    بلا کے دام میں جا کر پھنسا ہے

    نہ تیری زلف سے ہوگا رہا دل

    مرے پہلو میں آخر کیوں ہے بیتاب

    دکھاتا پھر رہا ہوں جا بجا دل

    تمنا دل ہے اپنا دل ہے مطلب

    ہماری آرزو دل مدعا دل

    ترے خنجر نے بخشی عمر جاوید

    دعا گو ہوں میں قاتل لب سے تا دل

    ابھی چھیڑو نہ مجھ کو اے نکیرین

    ٹھکانے پر تو آنے دو ذرا دل

    زمانے کی زباں پر دل ہی دل ہے

    بتائے تو کوئی ہے چیز کیا دل

    ہماری صبرؔ دل سے چل رہی ہے

    یہی جی میں ہے اب تو ہم ہیں یا دل

    مأخذ:

    دیوان صبر (Pg. 198)

    • مصنف: ابوالبقاء صبر سہارنپوری
      • ناشر: محبوب المطابع، دہلی
      • سن اشاعت: 1960

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے