مرے سفر کو کبھی یوں بھی معتبر کر دے
مرے سفر کو کبھی یوں بھی معتبر کر دے
کہ رہگزر میں مجھے گرد رہگزر کر دے
مکان جسم سے بے دخل کر مجھے مولا
پھر اس کے بعد مری بے گھری کو گھر کر دے
مرے عقب میں بھی فرعون کے سپاہی ہیں
مرے بھی واسطے دریا میں رہگزر کر دے
مجھے بلندیٔ فن سے نوازنے والے
مرے عدو کی سماعت کو معتبر کر دے
فلک کے خواب بہت دیکھنے لگا بیدلؔ
کوئی اسے بھی کسی دن زمیں بدر کر دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.