محبت میں بڑا چھوٹا نہیں ہے
محبت میں بڑا چھوٹا نہیں ہے
مگر ایسا کبھی ہوتا نہیں ہے
ابھی کیسے کہیں ہم بات دل کی
ابھی تو نام بھی پوچھا نہیں ہے
نہ جانے کب بہا لے جائے آنسو
کسی کے بس میں یہ دریا نہیں ہے
ابھی آسان ہے مجھ کو ڈبونا
یقیں کا پل ابھی ٹوٹا نہیں ہے
شجر سارے برہنہ جسم کیوں ہیں
ابھی موسم تو پت جھڑ کا نہیں ہے
تمہارے ہاتھ بھی ہیں آج خالی
ہمارے پاس بھی کاسہ نہیں ہے
تمہارے شہر میں میں اجنبی ہوں
یہاں مجھ کو کوئی خطرہ نہیں ہے
میں کرتا رہتا ہوں خدمت ادب کی
یہ میرا شوق ہے پیشہ نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.