Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محبتوں میں کوئی تمہارا یہ حال کر دے تو کیا کرو گے

خالد عرفان

محبتوں میں کوئی تمہارا یہ حال کر دے تو کیا کرو گے

خالد عرفان

MORE BYخالد عرفان

    محبتوں میں کوئی تمہارا یہ حال کر دے تو کیا کرو گے

    بلا کے گھر میں وہ نائن ون ون کو کال کر دے تو کیا کرو گے

    گرین کارڈ اس سے لے رہے ہو مگر نتیجہ بھی یاد رکھنا

    یہاں کی کالی تمہارے چہرے کو لال کر دے تو کیا کرو گے

    یہ میں نے مانا تمہارے ہاتھوں میں سنگ مرمر کی انگلیاں ہیں

    کوئی حسینہ جو کانچ کا دل اچھال کر دے تو کیا کرو گے

    جو تم پڑوسن کو اپنی بیوی سے چھپ کے پرفیوم دے رہے ہو

    وہ جوتیوں سے یہ پیشکش لا زوال کر دے تو کیا کرو گے

    زرینہ جب سے بڑی ہوئی ہے تم اس کی زر قربتی نہ پوچھو

    اچھال کر دینے والے سکے نکال کر دے تو کیا کرو گے

    قلم سے کاتب یہ لکھ رہا ہے دلیل صبح بہار ہو تم

    دلیل کی دال کو بدل کر وہ زال کر دے تو کیا کرو گے

    مشاعروں میں الٹ پلٹ کے وہ چار غزلیں سنانے والو

    اگر کوئی پانچویں غزل کا سوال کر دے تو کیا کرو گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے