Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھ کو دماغ گرمئ بازار ہے کہاں

طالب چکوالی

مجھ کو دماغ گرمئ بازار ہے کہاں

طالب چکوالی

MORE BYطالب چکوالی

    مجھ کو دماغ گرمئ بازار ہے کہاں

    افسردگی میں لذت گفتار ہے کہاں

    یاران مصلحت میں نہیں جوہر وفا

    اہل غرض میں خوبیٔ کردار ہے کہاں

    لاکھوں کی بھیڑ میں بھی ہوں سب سے الگ تھلگ

    اس شہر میں غریب کا غم خوار ہے کہاں

    جلووں کو بھی ہے چشم تماشا کی جستجو

    وہ پوچھتے ہیں طالب دیدار ہے کہاں

    کانٹوں میں آ گئی ہے گل تر کی تازگی

    اب لطف سیر وادیٔ پر خار ہے کہاں

    ناکامیوں کی دھوپ میں جلتے ہیں دل جلے

    صحرائے غم میں سایۂ دیوار ہے کہاں

    شوق حصول زر ہے تو ذوق سخن نہ رکھ

    نور سحر کہاں ہے شب تار ہے کہاں

    دلی کی بھیڑ بھاڑ میں گم ہو گیا ہے دل

    تنہا بھٹک رہا ہوں دل زار ہے کہاں

    طالبؔ غم حیات نے جینا سکھا دیا

    اب زندگی کا بار مجھے بار ہے کہاں

    مأخذ:

    Barg-e-Zard (Pg. 147)

    • مصنف: طالب چکوالی
      • اشاعت: 1980
      • ناشر: منوہر پرکاشن، نئی دہلی
      • سن اشاعت: 1980

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے