نہ کوئے یار میں ٹھہرا نہ انجمن میں رہا
نہ کوئے یار میں ٹھہرا نہ انجمن میں رہا
ادائے ناز سے یہ دل سرائے فن میں رہا
ہزاروں طوفاں اٹھائے ہیں وقت آنے پر
لہو بھی خاص ادا سے مرے بدن میں رہا
میں ایک رنگ تھا رنگ خیال آوارہ
کسی دھنک میں کسی رت کے پیرہن میں رہا
انا ہی تھی کہ نہ جھکنے دیا کبھی مجھ کو
پہاڑ سر پہ اٹھا کر بھی بانکپن میں رہا
وہ میں ہی تھا کہ کوئی اور تھا نہیں معلوم
تمام عمر جو میرے ہی جان و تن میں رہا
سفیر جاں کے لیے منزلیں نہیں ہوتیں
کوئی پڑاؤ بھی آیا تو وہ تھکن میں رہا
اٹھی جو سیف ستم بے نیاز موت و حیات
قلم بدست کھڑا وادیٔ سخن میں رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.