Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نہ پوچھ دل کے خرابے سے اور کیا نکلا

پریم واربرٹنی

نہ پوچھ دل کے خرابے سے اور کیا نکلا

پریم واربرٹنی

MORE BYپریم واربرٹنی

    نہ پوچھ دل کے خرابے سے اور کیا نکلا

    بڑی تلاش کے بعد ایک نقش پا نکلا

    رکے تو چاند بہت دور تھا تصور سے

    چلے تو چار ہی قدموں کا فاصلا نکلا

    خرد کے پھول تو مرجھا گئے بہاروں میں

    جنوں کا زخم خزاں میں ہرا بھرا نکلا

    سیاہ رات میں لو دے اٹھے لہو کے چراغ

    رباب عشق سے وہ شعلۂ نوا نکلا

    سفر شباب کا حد درجہ مختصر تھا مگر

    بہت طویل سرابوں کا سلسلہ نکلا

    نگاہ ناز میں مستی بھی ہے تقدس بھی

    شراب خانے کا مندر سے رابطہ نکلا

    وصال یار تو قسمت کی بات ہے بے شک

    خیال یار بھی ہم سے بہت خفا نکلا

    نگار شعر نے سولہ سنگار جس میں کئے

    وہ آئنہ مرے اشکوں کا آئینا نکلا

    کمال چشم نظارہ تو دیکھیے اے پریمؔ

    بیاض جسم کا ہر راز خوش نما نکلا

    مأخذ:

    Khushbu Ka Khwab (Pg. 99)

    • مصنف: Prem Warbartani
      • اشاعت: 1976
      • ناشر: Miss V. D. Kakkad
      • سن اشاعت: 1976

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے