راہ کے کانٹے اگر جوش میں ہیں
راہ کے کانٹے اگر جوش میں ہیں
پاؤں اپنے بھی تو پاپوش میں ہیں
کوئی ہلچل ہی نہیں پانی میں
ڈوبنے والے مگر جوش میں ہیں
رات ہے ہجر کی سالانہ رات
اور ہم نیند کی آغوش میں ہیں
داخلہ منع ہے رنگوں کا جہاں
ہم اسی شہر سیہ پوش میں ہیں
- کتاب : ہم زمیں پر آسماں کے پھول ہیں (Pg. 72)
- Author : وکاس شرما راز
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2025)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.