Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رت کی بے رنگ فضا ہے میں ہوں

وکاس شرما راز

رت کی بے رنگ فضا ہے میں ہوں

وکاس شرما راز

MORE BYوکاس شرما راز

    رت کی بے رنگ فضا ہے میں ہوں

    برگ ریزوں کی صدا ہے میں ہوں

    رات کا ایک بجا ہے میں ہوں

    گھر میں جو جاگ رہا ہے میں ہوں

    یہ جو ہے دھوپ کرن یہ تم ہو

    یہ دریچہ جو کھلا ہے میں ہوں

    جو رگ جاں میں ہے روشن تم ہو

    طاق دل میں جو بجھا ہے میں ہوں

    یہ جو کرچیں ہیں مری ذات کی ہیں

    مجھ میں جو ٹوٹ گیا ہے میں ہوں

    یہ دھنک دیکھ رہی ہو جاناں

    اس میں جو رنگ ہرا ہے میں ہوں

    یہ جو تنہائی ہے میہماں ہے یہاں

    گھر میں ہم دو ہیں خدا ہے میں ہوں

    زندگی لوٹ رہی ہے مجھ میں

    بعد مدت یہ لگا ہے میں ہوں

    مأخذ :
    • کتاب : ہم زمیں پر آسماں کے پھول ہیں (Pg. 58)
    • Author : وکاس شرما راز
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2025)
    • اشاعت : 3rd

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے