Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سانس کی آس نگہباں ہے خبردار رہو

شہرت بخاری

سانس کی آس نگہباں ہے خبردار رہو

شہرت بخاری

MORE BYشہرت بخاری

    سانس کی آس نگہباں ہے خبردار رہو

    دل چراغ تہ داماں ہے خبردار رہو

    پھر دو عالم کے اجڑنے کی گھڑی آ پہنچی

    آج پھر حسن پشیماں ہے خبردار رہو

    جادۂ شہر تصور کہ رہا رشتۂ جاں

    صورت گرد پریشاں ہے خبردار رہو

    پھر کسی دل میں قیامت نے سکوں ڈھونڈ لیا

    آج پھر وا در زنداں ہے خبردار رہو

    رنگ و خوشبو کے طلسمات میں کھونے والو

    پھول میں آگ بھی پنہاں ہے خبردار رہو

    اس قدر محو نہ ہو جاؤ غم دنیا میں

    صاف عکس غم جاناں ہے خبردار رہو

    دل لگاؤ نہ چمن سے نہ چمن والوں سے

    آخر کار بیاباں ہے خبردار رہو

    دو گھڑی کے لئے ممکن ہے کوئی پھول کھلے

    حاصل دشت مغیلاں ہے خبردار رہو

    بو علیؔ آبلہ پا سر بہ گریباں ہے یہاں

    موت اس درد کا درماں ہے خبردار رہو

    دل کہ ہے ماتمیٔ حسرت تعمیر ازل

    خود ہی غارت گر ساماں ہے خبردار رہو

    پھر رگ و پے میں اتر آئیں گے سورج گل کر

    آج پھر کوئی غزل خواں ہے خبردار رہو

    ایک اک حرف کہ آئے گا زباں پر لوگو

    گرہ شعلۂ پیچاں ہے خبردار رہو

    کب تلک سوؤ گے اے کوچۂ جاناں والو

    اثر جور نمایاں ہے خبردار رہو

    ذکر میرا بہ بدی بھی نہ زباں پر لاؤ

    یہ بھی اک صورت درماں ہے خبردار رہو

    طور سینا ہو کہ لاہور کی گلیاں شہرتؔ

    حسن ہر رنگ گریزاں ہے خبردار رہو

    مأخذ:

    Funoon(Jadeed Ghazal Number: Volume-002) (Pg. 216)

      • اشاعت: 1969
      • ناشر: احمد ندیم قاسمی
      • سن اشاعت: 1969

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے