سب اپنی قبر میں مردہ پڑے ہیں
سب اپنی قبر میں مردہ پڑے ہیں
در و دیوار پر کتبے جڑے ہیں
دھواں پھیلا ہوا ہے راستوں پر
ہم اپنی سانس کو روکے کھڑے ہیں
اجالوں کو نظر میں قید کر لو
دئے تہذیب کے بجھنے لگے ہیں
گھروں میں امن کا ماحول رکھنا
کہ بچے کچی مٹی کے گھڑے ہیں
نظر آتے نہیں جاویدؔ چہرے
یہاں تو قد سے آئینے بڑے ہیں
مأخذ:
زلف میں الجھی دھوپ (Pg. 72)
- مصنف: ملک زادہ جاوید
-
- ناشر: اریب پبلیکیشنز، دہلی
- سن اشاعت: 2008
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.