Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سو ظلمتیں ہے عشق پریشاں لئے ہوئے

ابر احسنی گنوری

سو ظلمتیں ہے عشق پریشاں لئے ہوئے

ابر احسنی گنوری

MORE BYابر احسنی گنوری

    سو ظلمتیں ہے عشق پریشاں لئے ہوئے

    آ جاؤ مشعل رخ تاباں لئے ہوئے

    ہر موج بے خراش تھی دریائے حسن کی

    آنا پڑا تلاطم ارماں لئے ہوئے

    دست جنوں کو چھیڑ نہ غیرت دہ بہار

    دامن سے جا ملے نہ گریباں لئے ہوئے

    بڑھ جائے اور عرصۂ محشر ضرورتاً

    آیا ہوں ساتھ کثرت عصیاں لئے ہوئے

    اک سرمدی حیات گلے مل کے دی گئی

    تھی تیغ ناز چشمۂ حیواں لئے ہوئے

    دیتے رہے وہ حسن کو درس جمال طور

    بیٹھا رہا میں دیدۂ حیراں لئے ہوئے

    آتا ہے کون حشر میں یہ جھومتا ہوا

    سجدوں کے ساتھ کوچۂ جاناں لئے ہوئے

    تو اپنے تیر ناز کا مجھ سے نہ ذکر کر

    دل اڑ نہ جائے عالم امکاں لئے ہوئے

    چھایا ہے ابرؔ مہر قیامت پہ بن کے ابر

    وہ اشک تھا جو دیدۂ گریاں لئے ہوئے

    مأخذ:

    نگینے (Pg. 203)

    • مصنف: ابر احسنی گنوری
      • ناشر: اسٹیٹ پریس، رامپور
      • سن اشاعت: 1952

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے