Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شجر بھر میں جو اک پتا ہرا سا دیکھتا ہے وہ

شہپر رسول

شجر بھر میں جو اک پتا ہرا سا دیکھتا ہے وہ

شہپر رسول

MORE BYشہپر رسول

    شجر بھر میں جو اک پتا ہرا سا دیکھتا ہے وہ

    تو اس دنیا کے چہرے کو دوبارا دیکھتا ہے وہ

    زمین خواب بھی شہر اماں بھی نیند رستہ بھی

    مگر کس شوق سے دنیا کا نقشہ دیکھتا ہے وہ

    جو مجھ کو دیکھتا ہے وہ تو سپنے دیکھتا ہوں میں

    میں اس کو دیکھتا ہوں جب تماشا دیکھتا ہے وہ

    سبھی حیران ہوتے ہیں مگر ایسے نہیں ہوتے

    تو اپنے آئنے میں کس کا چہرا دیکھتا ہے وہ

    کھلی آنکھیں تو خائف تھا کہ دنیا دیکھتی ہے سب

    اور آنکھیں بند کر لی ہیں تو دنیا دیکھتا ہے وہ

    میں رک جاؤں تو رک جائے میں چلتا ہوں تو چلتا ہے

    مرے رستہ کو کس منزل کا رستا دیکھتا ہے وہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے