aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سبھی یہاں ہیں دریدہ‌ دامن سبھی کا اب حال ایک سا ہے

اسلم گورداسپوری

سبھی یہاں ہیں دریدہ‌ دامن سبھی کا اب حال ایک سا ہے

اسلم گورداسپوری

MORE BYاسلم گورداسپوری

    سبھی یہاں ہیں دریدہ‌ دامن سبھی کا اب حال ایک سا ہے

    اب ایسی صورت میں کس سے پوچھیں یہ کیا بنا ہے یہ کیا ہوا ہے

    کچھ اس طرح سے کبھی ہوا تھا سکوت دار و رسن کا عالم

    نہ کوئی دیوانہ سر بکف ہے نہ کوئی وحشی ڈٹا ہوا ہے

    مرض یہ کیا ہے کہ جس کے ڈر سے تمام دنیا لرز رہی ہے

    یہ کیا وبا ہے کہ جس کے آگے ہر ایک کا سر جھکا ہوا ہے

    وہ آسمانوں پہ جانے والے وہ چاند سے مٹی لانے والے

    نہ جانے اب وہ کہاں گئے ہیں ہر ایک گھر میں چھپا ہوا ہے

    وہ سب میزائل یہ سارے ایٹم بس اک کرونا کی مار نکلے

    اب ایسے عالم میں دیکھ لیں سب کہ چین کیسے ڈٹا ہوا ہے

    یہ واعظوں کے تمام خطبے ہماری مشکل کا حل نہیں ہیں

    اب اس کو خود ہم ہی حل کریں گے یہ مسئلہ جو بنا ہوا ہے

    نہ کوئی بھی ہم پہ پہرہ زن ہے کہ ہم کہیں آئیں اور نہ جائیں

    ہر ایک انسان اپنے گھر میں خود اپنا قیدی بنا ہوا ہے

    کوئی بڑا ہو کہ یا ہو چھوٹا کوئی گدا ہو کہ بادشہ ہو

    اس ابتلا کا کمال یہ ہے کہ سب کو یکساں کیا ہوا ہے

    سوائے خاموش چاند تاروں کے ان خلاؤں میں کچھ نہیں ہے

    یہ زندگی کی ہی رونقیں ہیں کہ جن سے میلہ سجا ہوا ہے

    یہ کیا غضب ہے کہ مدتوں سے خزاں ہی گلشن میں خیمہ زن ہے

    جو موسم گل کا کارواں تھا وہ کارواں کیوں رکا ہوا ہے

    ہمارا ذوق سخن ہے جاری اسے کسی شے کا ڈر نہیں ہے

    نہ حسن ہم سے الگ ہوا ہے نہ عشق ہم سے جدا ہوا ہے

    خدا تو ان سے خفا ہے اسلمؔ جو اس کے قانون توڑتے ہیں

    وگرنہ ہم ایسے بے بسوں سے خدا بھلا کب خفا ہوا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے