aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تلوار بنو درد کے مارے ہوئے لوگو

انیس دہلوی

تلوار بنو درد کے مارے ہوئے لوگو

انیس دہلوی

MORE BYانیس دہلوی

    تلوار بنو درد کے مارے ہوئے لوگو

    یوں ہار کے بیٹھو نہیں ہارے ہوئے لوگو

    ہمت ہو تو تعبیریں بھی کرتی ہیں عنایت

    آنکھوں میں چلو خواب سنوارے ہوئے لوگو

    تم مٹی ہو مٹی کو حقارت سے نہ دیکھو

    اے عرش معلی سے اتارے ہوئے لوگو

    محتاج اسی در کے ہیں حاکم کہ غنی ہوں

    جاؤ نہ کہیں ہاتھ پسارے ہوئے لوگو

    صحرا سے چلے آ بھی گئے دار و رسن تک

    ہونا تھا جنہیں وہ نہ ہمارے ہوئے لوگو

    یاروں نے انیسؔ اپنے نباہی نہیں یاری

    میٹھے تھے جو دریا وہی کھارے ہوئے لوگو

    مأخذ:

    Qadam Ba-Qadam (Pg. e-26 p-25)

    • مصنف: انیس دہلوی
      • اشاعت: 1997
      • ناشر: انیس دہلوی
      • سن اشاعت: 1997

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے