Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تم سے راہ و رسم بڑھا کر دیوانے کہلائیں کیوں

کفیل آزر امروہوی

تم سے راہ و رسم بڑھا کر دیوانے کہلائیں کیوں

کفیل آزر امروہوی

MORE BYکفیل آزر امروہوی

    تم سے راہ و رسم بڑھا کر دیوانے کہلائیں کیوں

    جن گلیوں میں پتھر برسیں ان گلیوں میں جائیں کیوں

    ویسے ہی تاریک بہت ہیں لمحے غم کی راتوں کے

    پھر میرے خوابوں میں یارو وہ گیسو لہرائیں کیوں

    مجبوروں کی اس بستی میں کس سے پوچھیں کون بتائے

    اپنا محلہ بھول گئی ہیں بے چاری لیلائیں کیوں

    مستقبل سے آس بہت ہے مستقل کیسا بھی ہو

    ماضی کس کے کام آیا ہے ماضی کو دہرائیں کیوں

    ہاں ہم نے بھی آج کسی کا نازک سا دل توڑا ہے

    شہر وفا کی رسم یہی ہے ہم اس پر شرمائیں کیوں

    کھڑکی کھڑکی سناٹا ہے چلمن چلمن تنہائی

    چاہت کی محفل میں اب ہم نقد دل و جاں لائیں کیوں

    وعدوں کے جنگل میں آزرؔ ہم تو برسوں بھٹکے ہیں

    آپ کریں کیوں دل پہ بھروسہ آپ یہ دھوکہ کھائیں کیوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے