ان کو دیکھ کے دل سا مورکھ جب سانچے میں ڈھل جاتا ہے
ان کو دیکھ کے دل سا مورکھ جب سانچے میں ڈھل جاتا ہے
میری بساط تو کیا ہے اک عالم پر جادو چل جاتا ہے
اپنا فسانہ یا روداد زمانہ کہتے کب بنتی ہے
آنکھوں میں آنسو آتے ہیں خوں کا رنگ بدل جاتا ہے
ہوتے ہوتے کون سی مشکل ہے جو نہیں آساں ہو جاتی
جیتے جیتے موت کا کانٹا بھی تو جی سے نکل جاتا ہے
اب اس عمر میں اور ان حالوں دل کو سمجھانے سے حاصل
لاکھ سہی بوسیدہ رسی کب جلنے سے بل جاتا ہے
میرؔ سے لے کر میراجیؔ تک عشق کے مارے ہی مرتے ہیں
ان ایسے وارفتوں سے تو ورنہ زمانہ چل جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.