Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اس چشم نے کہ طوطیوں کو نکتہ داں کیا

رضا عظیم آبادی

اس چشم نے کہ طوطیوں کو نکتہ داں کیا

رضا عظیم آبادی

MORE BYرضا عظیم آبادی

    اس چشم نے کہ طوطیوں کو نکتہ داں کیا

    ایسی کہ اک نگہ کہ مجھے بے زباں کیا

    گھبراؤں کس طرح دل پر آہ سے نہ میں

    اس سوختہ نے اب تو نہایت دھواں کیا

    حال اس نے پوچھا جب نہ رہی طاقت بیاں

    اس پوچھنے نے اور مجھے بے زباں کیا

    یا رب تو اس کے دل سے سدا رکھیو غم کو دور

    جس نے کسی کے دل کو کبھی شادماں کیا

    نیرنگ بے ثباتی کا ہے اس چمن کا رنگ

    بلبل نے کیا سمجھ کے یہاں آشیاں کیا

    مضمون خط اسی سے ہے ظاہر کہ ہوگا کیا

    قاصد کی جا جو اشک کو ہم نے رواں کیا

    گہہ عشوہ گہہ کرشمہ گہے ناز گہہ ادا

    کس کس طرح سے اس نے مجھے امتحاں کیا

    خوبوں کو ہم نشیں تو کبھی دل نہ دیجیو

    میں اس معاملے میں بہت سازیاں کیا

    مجنوں کا عشق سچ ہے پہ موزونوں نے رضاؔ

    ذرہ سی بات تھی اسے اک داستاں کیا

    مأخذ:

    Deewan-e-Raza Azeemabadi (Pg. ebook-38 page-16 )

    • مصنف: قاضی عبدالودود
      • اشاعت: 1956
      • ناشر: ادارۂ تحقیقات اردو، پٹنہ
      • سن اشاعت: 1984

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے