وہی بے سبب سے نشاں ہر طرف
وہی بے سبب سے نشاں ہر طرف
وہی نقش صد رائیگاں ہر طرف
وہی بے ارادہ سفر سامنے
وہی منزلوں کا گماں ہر طرف
وہی آگ روشن ہوئی خون میں
وہی خواہشوں کا دھواں ہر طرف
وہی سب کے سب ڈھیر ہوتے ہوئے
وہی تیز آندھی رواں ہر طرف
وہی بے گھری ہر طرف خیمہ زن
وہی ڈھیر سارے مکاں ہر طرف
وہی وقت کی دھوپ ڈھلتی ہوئی
وہی روز و شب کا زیاں ہر طرف
وہی شہر در شہر مصروفیت
وہی فکر کار جہاں ہر طرف
وہی جلتی بجھتی ہوئی زندگی
وہی کوشش رائیگاں ہر طرف
وہی بے ضرر سی زمیں چار سو
وہی سنگ دل آسماں ہر طرف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.