Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وزیروں کی اداکاری جو پہلے تھی سب اب بھی ہے

مسرور شاہ جہاں پوری

وزیروں کی اداکاری جو پہلے تھی سب اب بھی ہے

مسرور شاہ جہاں پوری

MORE BYمسرور شاہ جہاں پوری

    وزیروں کی اداکاری جو پہلے تھی سب اب بھی ہے

    وہی نس نس میں مکاری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے

    وہی مسجد وہی مندر وہی نفرت بھرے بھاشن

    وہی تلوار دو دھاری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے

    کمیشن پر کمیشن کھا رہے ہیں دیش کے لیڈر

    وہ بندر بانٹ سرکاری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے

    غریبی کا وہ انفیکشن وہ اینٹی بائیٹک نعرے

    وہ ڈی ڈی ٹی کی پچکاری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے

    شفا خانے بدل ڈالے بدل ڈالا طبیبوں کو

    مگر سوکھے کی بیماری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے

    تھے پہلے کارواں خطرے میں اب ہیں ریل میں ڈاکے

    سفر کرنے میں دشواری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے

    ہزاروں نعمتیں ہیں اپنے دستر خوان پر بے شک

    مگر آلو کی ترکاری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے

    خدا رکھے وہ ساڑھے سات بچوں کی ہیں ماں لیکن

    اداؤں میں وہ بمباری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے

    مری مسجد میں افطاری پہ اب تک روزہ داروں کی

    وہی یلغار تاتاری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے

    زمانہ لاکھ برتے بے رخی مسرورؔ کو دیکھو

    طبیعت میں ملن ساری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے

    مأخذ:

    (Pg. 153)

    • مصنف: مسرور شاہ جہاں پوری
      • ناشر: ایم۔ آر۔ پبلیکیشنز، نئی دہلی

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے