وہ ہے میرے کہنے میں
وہ ہے میرے کہنے میں
نمک ملا ہے رشتے میں
غم اور خوشیاں رہتی ہیں
چھوٹے سے اک کمرے میں
کھویا ہوا میرا اعزاز
مل سکتا ہے ملبے میں
وہ ہے میٹھی میٹھی دھن
شور بہت ہے نغمے میں
نفرت میں جو لذت ہے
بات کہاں سمجھوتے میں
موسم جب تک ٹھیک نہ ہو
وہ رہتا ہے سجدے میں
چھٹنا مشکل ہے جاویدؔ
داغ بہت ہیں کپڑے میں
مأخذ:
زلف میں الجھی دھوپ (Pg. 60)
- مصنف: ملک زادہ جاوید
-
- ناشر: اریب پبلیکیشنز، دہلی
- سن اشاعت: 2008
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.