Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ جس پہ تمہیں شمع‌ سر رہ کا گماں ہے

مجروح سلطانپوری

وہ جس پہ تمہیں شمع‌ سر رہ کا گماں ہے

مجروح سلطانپوری

MORE BYمجروح سلطانپوری

    وہ جس پہ تمہیں شمع‌ سر رہ کا گماں ہے

    وہ شعلۂ آوارہ ہماری ہی زباں ہے

    اب ہاتھ ہمارے ہے عناں رخش جنوں کی

    اب سر پہ ہمارے کلہ سنگ بتاں ہے

    بس پھیر کے منہ خار قدم کھینچ رہے تھے

    دیکھا تو نہاں قافلۂ‌ ہم سفراں ہے

    چبھتے ہی بنی خار صفت پائے خزاں میں

    کیا کیجے بہت ہم کو غم لالہ رخاں ہے

    کام آئے بہت لوگ سر‌‌ مقتل ظلمات

    اے روشنیٔ کوچۂ‌ دلدار کہاں ہے

    اے فصل جنوں ہم کو پئے شغل گریباں

    پیوند ہی کافی ہے اگر جامہ گراں ہے

    مجروحؔ کہاں سے گہر گندم و جو لائیں

    اپنی تو گرہ میں یہی چشم نگراں ہے

    مأخذ:

    Funoon(Jadeed Ghazal Number: Volume-002) (Pg. 248)

      • اشاعت: 1969
      • ناشر: احمد ندیم قاسمی
      • سن اشاعت: 1969

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے