Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ توجہ وہ التفات نہیں

ابوالبقاء صبر سہارنپوری

وہ توجہ وہ التفات نہیں

ابوالبقاء صبر سہارنپوری

MORE BYابوالبقاء صبر سہارنپوری

    وہ توجہ وہ التفات نہیں

    اب وہ پہلی سی تم میں بات نہیں

    ہم تو سو جاں سے ہیں تم پہ نثار

    یہ برا ماننے کی بات نہیں

    تجھ سے ہر دن ہے روز عید مجھے

    کون سی شب شب برات نہیں

    زندگی کا ہے اک نفس یہ مدار

    زیست کی کچھ بھی کائنات نہیں

    جس کے جلوؤں سے ہے جہاں معمور

    کون ہے گر خدا کی ذات نہیں

    جس میں ٹکڑے جگر نہ ہوتا ہو

    کوئی دن کوئی ایسی رات نہیں

    رنگ ہستی ہے دم میں نوع دگر

    باغ عالم کو کچھ ثبات نہیں

    خوف روز حساب نے مارا

    ہم کو تو مر کے بھی نجات نہیں

    روز کھاتا ہوں میں غم جاں کاہ

    کب نئی مجھ پہ واردات نہیں

    تنگ ہو کر وہ ڈھونڈھتا ہوں میں

    جس جگہ دن نہیں ہے رات نہیں

    آرزوئے اجل ہی باقی ہے

    اب کوئی حسرت حیات نہیں

    کب جنازہ یہاں نہیں اٹھتا

    کون ہے دن یہاں برات نہیں

    ایک دو تین چار ہوں سہ لوں

    غم ہزاروں ہیں پانچ سات نہیں

    لب شیرین یار کے آگے

    واقعی صبر کچھ نبات نہیں

    مأخذ:

    دیوان صبر (Pg. 251)

    • مصنف: ابوالبقاء صبر سہارنپوری
      • ناشر: محبوب المطابع، دہلی
      • سن اشاعت: 1960

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے