Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وسعت مرے خیال میں ارض و سما کی ہے

رسول جہاں بیگم مخفی بدایونی

وسعت مرے خیال میں ارض و سما کی ہے

رسول جہاں بیگم مخفی بدایونی

MORE BYرسول جہاں بیگم مخفی بدایونی

    وسعت مرے خیال میں ارض و سما کی ہے

    محرم نظر مری حرم کبریا کی ہے

    ہر شے سے حسن صانع قدرت ہے آشکار

    ہر گل میں بو بسی کسی رنگیں ادا کی ہے

    پہنچیں دعائیں باب حریم قبول تک

    تاثیر یہ کسی دل درد آشنا کی ہے

    گلشن میں ہے خرام عروس بہار کا

    کترے ہیں گل یہ طرفہ روش نقش پا کی ہے

    اب دیدنی ہے ہر گل رنگیں کا بانکپن

    عالم شباب کا ہے نزاکت بلا کی ہے

    گلزار مرغزار میں اور سبزہ زار میں

    ندی رواں نسیم کے جود و سخا کی ہے

    بلبل کی لے میں بربط توحید کا ہے سوز

    ہر سمت دھوم باغ میں صل علی کی ہے

    نغمہ سرا ہے فاختہ وحدت کے ساز پر

    نالوں میں قمریوں کے عجب نے صفا کی ہے

    کلیوں کے قہقہے ہیں فضائے بسیط میں

    غنچوں سے آج آنکھ مچولی صبا کی ہے

    مخفیؔ کسی غریب کے نالوں کا ہے اثر

    آیا ہے ابر جھوم کے رحمت خدا کی ہے

    مأخذ:

    عروس سخن (Pg. 165)

    • مصنف: رسول جہاں بیگم مخفی بدایونی
      • ناشر: مطبوعہ دلی پرنٹنگ ورکس، دہلی
      • سن اشاعت: 1946

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے