یہ بے رخی ہے کیسی تمہاری نگاہ میں
یہ بے رخی ہے کیسی تمہاری نگاہ میں
شاید کہیں کمی تھی ہماری ہی چاہ میں
لمحے وہ سب حسیں تھے بہت دل گداز تھے
گزرے جو خواب بن کے تمہاری پناہ میں
ایسا بھی کیا کہ تم کو محبت نہ ہو سکی
ایسا بھی کیا کہ ہم نہ جچے ہیں نگاہ میں
کھلتے ہیں مر کے ہم پہ سبھی راز زندگی
جینا تو اک پڑاؤ ہے منزل کی راہ میں
نقویؔ کا انتساب ہے اس شخصیت کے نام
رکھا ہے جس نے دل کا صحیفہ پناہ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.