aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ بھی روش کیا خوب ہے سچی خوشی کے واسطے

رہبر تابانی دریاآبادی

یہ بھی روش کیا خوب ہے سچی خوشی کے واسطے

رہبر تابانی دریاآبادی

MORE BYرہبر تابانی دریاآبادی

    یہ بھی روش کیا خوب ہے سچی خوشی کے واسطے

    جینا کسی کے واسطے مرنا کسی کے واسطے

    لازم ہیں دور اندیشیاں اک فلسفی کے واسطے

    فکر و نظر درکار ہیں دانشوری کے واسطے

    جب تک نہ ہو عرفان ذات ادراک عالم کچھ نہیں

    یا رب بصیرت کر عطا خود آگہی کے واسطے

    اہل خرد سے حل نہ ہوں گے زندگی کے مسئلے

    اہل جنوں کو ڈھونڈ اس درد سری کے واسطے

    ہوتے رہو گے تا بہ کے شرمندۂ احسان غیر

    یارو یہاں کی چند روزہ زندگی کے واسطے

    دونوں ہیں افسردہ دل آزردہ نظر آشفتہ حال

    اک بے خودی کے واسطے اور اک خودی کے واسطے

    کس درجہ پر اسرار ہوتا جا رہا ہے ان دنوں

    اک مسئلہ ہے آدمی خود آدمی کے واسطے

    مجھ کو کسی کی ذات سے کیا لینا دینا ہے مگر

    کوشاں ہوں میں تو اتحاد باہمی کے واسطے

    رہبرؔ نہ ہوگا شبنم افشانی سے بار آور یہ باغ

    خون جگر کی ہے ضرورت شاعری کے واسطے

    مأخذ:

    شب چراغ (Pg. 132)

    • مصنف: رہبر تابانی دریاآبادی
      • ناشر: رہبر تابانی دریاآبادی
      • سن اشاعت: 2011

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے