Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ دل ہوا دھواں دھواں ہوا اڑا کے لے گئی

سرفراز خان اعظمی

یہ دل ہوا دھواں دھواں ہوا اڑا کے لے گئی

سرفراز خان اعظمی

MORE BYسرفراز خان اعظمی

    یہ دل ہوا دھواں دھواں ہوا اڑا کے لے گئی

    فغاں کہ سوئے کہکشاں ہوا اڑا کے لے گئی

    ز بسکہ خیر ہے جہاں ہوا اڑا کے لے گئی

    بتائیں کیسے جان جاں ہوا اڑا کے لے گئی

    یہ مستقل مسافرت بھلا کسے عزیز تھی

    نصیب ہے یہاں وہاں ہوا اڑا کے لے گئی

    نظام کائنات کے خلاف کچھ نہیں ہوا

    تساہلی کی دھجیاں ہوا اڑا کے لے گئی

    خدانخواستہ خدا سے ناخدا کو تھا گریز

    بھنور میں ساری کشتیاں ہوا اڑا کے لے گئی

    ضعیف باغبان سے مزاحمت نہ ہو سکی

    گلوں سے تازگی کہاں ہوا اڑا کے لے گئی

    سنہرے دور کا عجیب طور خاتمہ ہوا

    جہاں کی خاک تھی وہاں ہوا اڑا کے لے گئی

    لہو لہو زمیں ہوئی درخت جب لرز اٹھے

    تو ظالموں کی پگڑیاں ہوا اڑا کے لے گئی

    معاشرے کے نونہال تھے ہوا کے جال میں

    نہ ہونے پائے نوجواں ہوا اڑا کے لے گئی

    وبائے ساختہ کو سب بلائے آسماں کہیں

    گلی گلی یہ داستاں ہوا اڑا کے لے گئی

    وہی چراغ سا ہمارے دل میں ایک پھول تھا

    اسے بھی سرفراز خاںؔ ہوا اڑا کے لے گئی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے