یہ دنیا اک گہرا سچ ہے
لیکن پھر بھی آدھا سچ ہے
تم جھوٹے نا میں جھوٹا ہوں
سب کا اپنا اپنا سچ ہے
کچھ باتیں اس کی میٹھی ہیں
لیکن باقی سارا سچ ہے
بھوکے کا ایمان ہے روٹی
مجنوں کی بس لیلیٰ سچ ہے
ہاں طاقت کا زور بہت ہے
پر آخر میں بچتا سچ ہے
دار پہ مجھ کو لے جا بے شک
میں نے پھر بھی کہنا سچ ہے
روتی کیوں ہو عشق ہمارا
اچھا بابا اچھا سچ ہے
اس کی خاطر میں سب کچھ ہوں
مجھ کو سب سے پیارا سچ ہے
جھوٹ کے پیر نہیں ہوتے ہیں
اور مقابل اندھا سچ ہے
بات تو تیری سچ ہے سیدؔ
لیکن بے حد کڑوا سچ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.