Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ غم نیا ہے پرانے ہر غم سے مختلف ہے

عمیر نجمی

یہ غم نیا ہے پرانے ہر غم سے مختلف ہے

عمیر نجمی

MORE BYعمیر نجمی

    یہ غم نیا ہے پرانے ہر غم سے مختلف ہے

    سو میرا گریہ بھی عام ماتم سے مختلف ہے

    تمہاری آواز میں گھلی تازگی سے جانا

    وہاں کا موسم یہاں کے موسم سے مختلف ہے

    بس اس کو یک طرفہ عشق کا معجزہ سمجھ لیں

    ہم اس کے جیسے ہیں اور وہ ہم سے مختلف ہے

    کہا تو تھا تم سے تم یہاں کے لئے نہیں ہو

    تمہارا پیکر ہی نسل آدم سے مختلف ہے

    جوان عمری میں جھک گئی ہے کمر ہماری

    یہ ہجر کا خم ہے عمر کے خم سے مختلف ہے

    تمام رشتے ہیں اک طرف دوسری طرف ماں

    یہ ایک تصویر سارے البم سے مختلف ہے

    یہ تم جو کہتے ہو فرق ہے عشق اور جنوں میں

    تمہارا مطلب ہے آب شبنم سے مختلف ہے

    مأخذ :
    • کتاب : آخری تصویر (Pg. 40)
    • Author : عمیر نجمی
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے