یہ جو تیرے بغیر کٹ رہی ہے
بڑھ رہی ہے کہ عمر گھٹ رہی ہے
آئنہ آ گیا ہے رستے میں
روشنی اس لیے پلٹ رہی ہے
میں جسے کائنات جانتا ہوں
میرے چھونے سے وہ سمٹ رہی ہے
میری جھولی میں کچھ دعائیں ہیں
اور میری قمیص پھٹ رہی ہے
اک سہارے کی آرزو میں کہیں
آسماں سے زمیں لپٹ رہی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.