Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ نا سپاسیٔ گلچیں جھلک نہیں رہی ہے

سرفراز خان اعظمی

یہ نا سپاسیٔ گلچیں جھلک نہیں رہی ہے

سرفراز خان اعظمی

MORE BYسرفراز خان اعظمی

    یہ نا سپاسیٔ گلچیں جھلک نہیں رہی ہے

    صبا کے بھیس میں صرصر تھرک نہیں رہی ہے

    فضا میں رقصاں ہے ناآشنائے محض ہوا

    جبھی تو شاخ محبت لچک نہیں رہی ہے

    ہزار غلطاں و پیچاں ہوں اب پرندوں میں

    وہ تنکے جوڑنے والی للک نہیں رہی ہے

    ہے صاف صاف یہ اوراق گل پہ لکھا ہوا

    گھڑی خزاں کی ذرا بھی سرک نہیں رہی ہے

    گئی رتوں کے حوالوں سے گل کھلاتا ہے

    اسے خود اپنی ذلالت کھٹک نہیں رہی ہے

    فشار گرد سے منظر تمام اٹا ہوا ہے

    چمن پرست نظر پھر بھی تھک نہیں رہی ہے

    مرا بھی دھوپ میں اب سر ٹنکنے لگتا ہے

    کمر پہ اس کے بھی چوٹی لٹک نہیں رہی ہے

    الجھ کے رہ گئی تار نفس میں حسرت دل

    بھری ہے آنکھ پلک تک جھپک نہیں رہی ہے

    حلال کر گیا ہر آرزو وہ جاتے ہوئے

    غم فراق میں لذت تلک نہیں رہی ہے

    خدا کرے کہ وہ خوش حال و سرفرازؔ رہے

    کسک بہ نام بھی دل میں کسک نہیں رہی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے