یہ تو بہتر ہے مرے حق میں ہی بہتر نہ ہوا
یہ تو بہتر ہے مرے حق میں ہی بہتر نہ ہوا
آج تک جو کہ علاج دل مضطر نہ ہوا
آج بھی رہتا ہے وہ شخص مرے ہی دل میں
میں تو بے گھر سہی پر وہ ہے کہ بے گھر نہ ہوا
سامنا میرا کئی بار کیا اس نے مگر
اس کا قد کم ہی رہا میرے برابر نہ ہوا
میرے اپنے جو عداوت میں اگل دیتے ہیں
زہر وہ آج بھی سانپوں کو میسر نہ ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.