Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بیگم جوش کی ناراضگی

جوش ملیح آبادی

بیگم جوش کی ناراضگی

جوش ملیح آبادی

MORE BYجوش ملیح آبادی

    جوش کو شراب پینے کی عادت تھی، لہذا شام ہوتے ہی ان کی بیگم اندر سے پیگ بنا بنا کر بھجواتیں جنہیں وہ چار گھنٹے میں ختم کردیتے اور اس کام سے فارغ ہوکر کھانا کھاتے۔ ایک شام آزاد انصاری بھی ان کے ساتھ تھے۔ بیگم جوش کو آزاد سے حد درجہ کراہت تھی اور ان کی موجودگی سے وہ سخت آزردہ خاطر ہورہی تھیں۔ جوش کے تقاضوں کے بعد بیگم نے اندر سے پوری بوتل باہر بھجوادی۔ جوش صاحب سوڈا آنے کے منتظر رہے۔ آدھاگھنٹے بعد بھی جب سوڈا نہ ملا تو بیگم کو باہر طلب کیا۔ وہ باہر آئیں تو جوش صاحب نے نرمی سے یہ شعر پڑھا،

    کشتئ مے کو حکم روانی بھی بھیج دو

    جب آگ بھیج دی ہے تو پانی بھی بھیج دو

    بیگم بھی شعر شناس تھیں۔ سنا تو مسکراکر موم ہوگئیں اور بوتل کے ساتھ لوازمات بھی بھیجوادیئے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے