aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خدا کے دووعدے

ہری چند اختر

خدا کے دووعدے

ہری چند اختر

MORE BYہری چند اختر

    ایک محفل میں ایک شاعر نامدار کا ذکر آیا جو ان دنوں آل انڈیا ریڈیو پر اپنے آپ کو پوری طر ح مسلط سمجھتا تھا۔ پنڈت ہری چند اختر فرمانے لگے۔ صاحب، کس جاہل مطلق کا نام لے رہے ہو۔ گلزار دہلوی کہنے لگے پنڈت جی انہیں جاہل مطلق کہہ رہے ہیں آپ۔۔۔؟ اس پر پنڈت جی نے بڑی سنجیدگی سے فرمایا میاں اب اگر اللہ میاں بھی چاہیں تو ایسا جاہل مطلق پیدا نہیں کرسکتے۔ اس پر سب ان کی طرف متوجہ ہوئے اور ایک زبان ہوکر کہا کہ پنڈت جی یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ اللہ میاں بھی ایسا جاہل پیدا نہیں کرسکتے۔ وہ تو قادر مطلق ہے، جو چاہے کرسکتا ہے۔ پنڈت جی نے سنجیدہ ہوکر فرمایا اللہ میاں آپ کی طرح تھوڑے ہیں جووعدہ کرکے مکر جائیں گے۔ گلزارصاحب فرمانے لگے پنڈت جی آپ کیا فرما رہے ہیں۔ پنڈت جی بے ساختہ فرمانے لگے، ’’اوئے اللہ میاں نے پہلا وعدہ یہ کیاتھا کہ میں محمدؐ کے بعد نبی نہیں پیدا کروں گا اور دوسرا وعدہ یہ کیاہے کہ اس۔۔۔ کے بعد جاہل پیدا نہیں کروں گا۔‘‘ بس پھر کیا تھا۔ قہقہے تھے کہ ختم ہونے میں نہیں آرہے تھے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے