انڈیا کے شاعر اور ادیب
کل: 963
آبرو شاہ مبارک
اردو شاعری کے بنیاد سازوں میں سے ایک، میر تقی میر کے ہم عصر
ابوالفیض فیضی
امیر خسرو
اردو/ ہندوی کے پہلے شاعر، حضرت نظام الدین اولیا کے شاگرد اور ماہر موسیقی ، اپنی ’ پہیلیوں‘ کے لئے مشہور جو ہندوستانی لوک ادب کا حصہ ہیں، طبلہ اور ستار جیسے اہم ساز ایجاد کئے۔ ’ زحال مسکیں مکن تغافل‘ جیسی غزل لکھی جسے اردو/ ہندوی شاعری کا نقش اول کہا جاتا ہے
داغؔ دہلوی
- پیدائش : دلی
- سکونت : دلی
- وفات : حیدر آباد
مقبول ترین اردو شاعروں میں سے ایک ، شاعری میں برجستگی ، شوخی اور محاوروں کے استعمال کے لئے مشہور
فراق گورکھپوری
- پیدائش : گورکھپور
- سکونت : الہٰ آباد
- وفات : دلی
ممتاز ترین قبل از جدید شاعروں میں نمایاں، جنہوں نے جدید شاعری کے لئے راہ ہموار کی۔ اپنے بصیرت افروز تنقیدی تبصروں کے لئے معروف۔ گیان پیٹھ انعام سے سرفراز
ہری ونش رائے بچن
- پیدائش : الہٰ آباد
- سکونت : الہٰ آباد
- وفات : ممبئی
انشا اللہ خاں انشا
- پیدائش : مرشد آباد
- سکونت : دلی
- وفات : لکھنؤ
لکھنؤ کے سب سے گرم مزاج شاعر ، میر تقی میر کے ہم عصر ، مصحفی کے ساتھ چشمک کے لئے مشہور ، انہوں نے ریختی میں بھی شعر کہے اور نثر میں ’رانی کیتکی کی کہانی‘ لکھی
جے شنکر پرساد
خواجہ میر درد
صوفی شاعر، میرتقی میر کے ہم عصر ، ہندوستانی موسیقی کے گہرے علم کے لئے مشہور
مہاتما گاندھی
میر تقی میر
اردو کے پہلے عظیم شاعر جنہیں ’ خدائے سخن ‘ کہا جاتا ہے
محمد رفیع سودا
اٹھارہویں صدی کے عظیم شاعروں میں شامل، میر تقی میر کے ہم عصر
مومن خاں مومن
غالب اور ذوق کے ہم عصر۔ وہ حکیم ، ماہر نجوم اور شطرنج کے کھلاڑی بھی تھے۔ کہا جاتا ہے کہ مرزا غالب نے ان کے شعر ’ تم مرے پاس ہوتے ہو گویا/ جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا‘ پر اپنا پورا دیوان دینے کی بات کہی تھی
مصحفی غلام ہمدانی
اٹھارہویں صدی کے بڑے شاعروں میں شامل، میرتقی میر کے ہم عصر
نظیر اکبرآبادی
میر تقی میر کے ہم عصر ممتاز شاعر، جنہوں نے ہندوستانی ثقافت اور تہواروں پر نظمیں لکھیں ، ہولی ، دیوالی اور دیگر موضوعات پر نظموں کے لئے مشہور
قائم چاندپوری
اٹھارہویں صدی کے ممتاز شاعر، میر تقی میر کے ہم عصر
قلی قطب شاہ
- پیدائش : گولگنڈہ
- سکونت : حیدر آباد
- وفات : گولگنڈہ
اردو کے پہلے صاحب دیوان شاعر۔ جنوبی ہند کی قطب شاہی سلطنت کے بادشاہ
رابندرناتھ ٹیگور
بنگالی مصنف اور شاعر، جو بنگال کی نشاۃ ثانیہ کے زمانے میں سرگرم تھے۔ ڈرامہ نگار، موسیقار، فلسفی، سماجی مصلح، اور مصور کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ ادب میں نوبل انعام سے نوازے جانے والے واحد ہندوستانی مصنف۔
سید محمد میر اثر
اہم کلاسیکی شاعر، خواجہ میر درد کے چھوٹے بھائی
شیخ ابوالفضل علامی
سراج اورنگ آبادی
- پیدائش : اورنگ آباد
- سکونت : اورنگ آباد
- وفات : اورنگ آباد
صوفی شاعر جن کی مشہور غزل ’خبر تحیر عشق ‘ بہت گائی گئی ہے
سید حسن عسکری
تاباں عبد الحی
شاعری کے علاوہ اپنی خوش شکلی کے لئے بھی مشہور ہیں۔ کم عمری میں وفات پائی۔
ولی محمد ولی
- پیدائش : اورنگ آباد
- سکونت : گجرات
- وفات : احمد آباد
رجحان ساز کلاسیکی شاعر۔ دہلی میں اردو شاعری کے فروغ کا بنیادی محرک
عبدالحلیم شرر
بیسوی صدی کی اہم علمی شخصیت، مصنف، مترجم، ناول نگار، ڈرامہ نویس۔ لکھنؤ کی سماجی و تہذیبی زندگی کے رمز شناس
عبدالقوی دسنوی
مشہور اردو مصنف، نقاد،جاوید اختر، مظفر حنفی اور اقبال مسعود جیسے شاعر اور قلمکار کے استاد
عبدالرحمان احسان دہلوی
مغل بادشاہ شاہ عالم ثانی کے استاد، میر تقی میر کے متاخرین شعرا کے ہم عصر
احمد بن محمد انصاری شیروانی
- پیدائش : سعودیہ عربیہ
- سکونت : کولکاتا
- وفات : کولکاتا
علی سردار جعفری
ممتاز ترین ترقی پسند شاعروں میں نمایاں، نقاد، دانشور اور رسالہ ’گفتگو‘ کے مدیر، گیان پیٹھ انعام سے سرفراز، اردو شاعروں پر دستاویزی فلمیں بنائیں
الطاف حسین حالی
اردو تنقید کے بانیوں میں شامل۔ ممتاز قبل از جدید شاعر۔ مرزا غالب کے سوانح ’یاد گار غالب‘ لکھنے کےلئے مشہور
عنبر بہرائچی
معروف سنسکرت عالم، ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ
امیر مینائی
- پیدائش : لکھنؤ
- سکونت : حیدر آباد
- وفات : حیدر آباد
داغ دہلوی کے ہم عصر۔ اپنی غزل ’ سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ‘ کے لئے مشہور ہیں
امرتا پریتم
پنجابیزبان کی مقبول شاعرہ اور فکشن نگار۔ گیان پیٹھ انعام سے سرفراز
اسعد بدایونی
ممتاز ما بعد جدید شاعر، رسالہ’دائرے‘ کے مدیر
اصغر گونڈوی
- پیدائش : گورکھپور
- سکونت : گونڈہ
- وفات : الہٰ آباد
ممتاز قبل از جدید شاعر، صوفیانہ رنگ کی شاعری کے لیے معروف
اشرف علی فغاں
۱۸ ویں صدی کے ممتاز شاعروں میں شامل ، میر تقی میر کے معاصر
اسرار الحق مجاز
معروف ترقی پسند شاعر،رومانی اور انقلابی نظموں کے لیے مشہور،آل انڈیا ریڈیوکے رسالہ آواز کے پہلے مدیر،معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ماموں
اوج لکھنوی
لکھنؤ کے نامور شاعر، مرزا دبیر کے صاحبزادے، علم عروض پر اپنی کتاب’مقیاس الاشعار‘ کے لیے بھی معروف
بلراج کومل
ممتاز جدید شاعر اور افسانہ نگار، ہندوستان میں جدید اردو نظم کے فرو غ کے لئے اہم خدمات انجام دیں۔
دشینت کمار
- پیدائش : بجنور
- سکونت : مراد آباد
- وفات : بھوپال
بیسوی صدی کے نامور ہندی شاعراور فکشن نویس، اپنی مقبول عام نظموں کے ساتھ ہندی میں غزل گوئی کے لیے جانے جاتے ہیں
فائز دہلوی
میر سے قبل اردو کے ممتاز شاعر جنھوں نے اردو شاعری کی بنیاد رکھی
فانی بدایونی
- پیدائش : بدایوں
- سکونت : بدایوں
- وفات : حیدر آباد
ممتاز ترین قبل از جدید شاعروں میں نمایاں، اپنی شاعری کے اداس رنگ کے لیے معروف
حیدر علی آتش
مرزا غالب کے ہم عصر، انیسویں صدی کی اردو غزل کا روشن ستارہ