aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

در تعریف سگ و گربہ کہ در خانۂ فقیر بودند و باہم ربط داشتند

میر تقی میر

در تعریف سگ و گربہ کہ در خانۂ فقیر بودند و باہم ربط داشتند

میر تقی میر

MORE BYمیر تقی میر

    دلچسپ معلومات

    (وحوشیہ)

    سگ و گربہ ہیں دو ہمارے ہاں

    دو ہیں قالب اور ان کی ایک ہے جاں

    رنگ گربہ سے شیر نر ہے داغ

    آنکھیں اس کی اندھیرے گھر کا چراغ

    کھائے نہ جو نہ ہو وہ مادۂ سگ

    بھوکا بیٹھا رہے قیامت لگ

    کب مروت سے جائے کھانا چکھ

    لڑے بھی ہے تو منھ پہ پنجہ رکھ

    سارے ہمسایوں پر ہے یہ معلوم

    موش کی نسل ہوگئی معدوم

    چوہا کیا ہے جو سامنے آوے

    گھونسوں سے بھی یہ شیر بھڑ جاوے

    ان نے جو ماریاں ہیں گھونسیں دھونس

    موش دشتی ہوا ہے کونے گھونس

    گھونس جب فکر ہی میں مرتی ہو

    موش دشتی پہ کیا گذرتی ہو

    کوئی چھچھوندر جو بستی میں یاں ہے

    سو وہ چوہوں کی مرثیہ خواں ہے

    ایک دن گھر میں ایک گھونس آئی

    اپنے پاؤں اجل اسے لائی

    گھونس کیسی بتاؤں غیرت سونس

    طاق ہے جس کے آگے طاقت سونس

    یا کوئی مادہ خوک آبستن

    یا کسو کچھوے کی برادر زن

    پھرتی پھرتی جو صحن میں خوش حال

    پاے دیوار بیٹھی سر کو نکال

    کہیں اودھر یہ شیر جاتا تھا

    پھیرتا منھ پہ پنجے آتا تھا

    پڑ گئی اس کی اس پہ چشم کبود

    نیلاپیلا ہو تاؤ کھا جوں دود

    پنجہ جھنجھلا کے ان نے گزرانا

    بارے کچھ گھونس نے اسے جانا

    پر اسے خوف جاں نہ آیا کچھ

    غالب آیا نہ اس کا سایہ کچھ

    ٹھک ٹھکایا پھر ان نے جانا تو

    کیونکے تھا یہ تو شیر کا خالو

    پھر تو بگڑی ہے دونوں میں آکر

    چوٹ ہوتی تھی داؤ پا پا کر

    غصہ خرموش کو بھی آن چڑھا

    اتفاق اس جگہ تھا ایک گڑھا

    دونوں لڑتے ہوئے گرے اس میں

    کیچ کا گاہتے پھرے اس میں

    ناخن اس شیر کا کچھ ایک گڑا

    شور محشر گڑھے کے بیچ پڑا

    شور کیسا محلے چونک اٹھے

    سگ بازاری بھونک بھونک اٹھے

    یاں تو گھر بیچ کیا ہے کیا ہے پڑی

    گھونس بلی نے چھیچھڑے کردی

    کھڑے مونچھوں کے بال انگڑاتا

    شیر نکلا گڑھے سے گھبراتا

    لیک جی سے تھا سب بدن خالی

    کیوں کہ سر سے بلا بڑی ٹالی

    گھونس کے وارثوں کی کیا ہے تاب

    کہ قدم کو رکھیں وے حتی الباب

    کوئی چھچھوندر اب اس پہ روتی ہے

    کہ تری لاش خوار ہوتی ہے

    تو جو تھی ساری قوم کی سردار

    سو اٹھایا ہے زخم دامن دار

    ہم بہت غم میں تیرے روویں گے

    بل کے بل اب خراب ہوویں گے

    فخر ہے اپنی نسل کا یہ شیر

    جن نے گھونسوں کے کر دکھائے ڈھیر

    سنا ہے موش گربہ کا قصہ

    وہ جو ہے گا عبید کا حصہ

    جس کو باندھا عبید زاکانی

    لگتی تھی اس کی وہ سگی نانی

    گربہ تا بود فاسق و فاجر

    ق صید او یک بدے بہ سالانہ

    ایں زماں پنج پنج می گیرد

    کہ شدہ مومن و مسلمانا

    در تعریف مادۂ سگ

    ہے جو وہ مادہ سگ تماشا ہے

    دوڑ پڑنے کے وقت باشا ہے

    کسی کے لقمے پر نہ منھ ڈالا

    سگ اصحاب کہف کی خالہ

    نہیں کتوں سی خوار یاں کے یہ

    ہے سگوں میں عزیز خاں کے یہ

    دے ہرن کو بھی جلدی میں بتا

    ہے گا یاں سگ لوند کیا کتا

    اڑتی چڑیا انھیں نے ماری ہے

    استخوان سگ شکاری ہے

    یہ جو غصے میں آوے تو ہے غضب

    اس کے مارے ہوئے ہیں ہارے سب

    منھ میں دیتے ہیں اس کے جب مشعل

    طرفہ دم لابہ کرتی ہے اچپل

    منھ میں اپنے لیے فتیلے سے

    سگ لیلیٰ کے ہے قبیلے سے

    باہم اس کتے بلی کا یہ ربط

    کوئی دیکھے نہ ہووے اس سے ضبط

    کبھو جاتا جو ہے یہ کوٹھے پر

    لگی رہتی ہے اس کی چھت سے نظر

    اور سے دشمنی جانی ہے

    اس کی یہ باؤلی دوانی ہے

    دونوں شوخی سے مار سہتے ہیں

    سگ و گربہ کی چال رہتے ہیں

    مأخذ:

    kulliyat-e-miir-Vol 2

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے