حسیں خوابوں کا گلدستہ دکھا کر
حسیں خوابوں کا گلدستہ دکھا کر
پڑوسن لے کے آیا ہوں بھگا کر
وہ میرے ذہن و دل کو گدگدا کر
کہاں غائب ہوئے جلوہ دکھا کر
چلا لو کام انڈے سے ابھی تم
میں کل لاؤں گا مرغی بھی چرا کر
ہیں گھر میں گھسنے کے آداب بھی کچھ
چلے آتے ہو ہر دم منہ اٹھا کر
یقیناً کان کترے گا یہ میرا
چلا ہوں کاندھے پہ جس کو بٹھا کر
تمہاری بھی کروں گا دعوتیں پھر
میں جب بھی لاؤں گا بکرا چرا کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.