نہیں ہے تاب تنک تم بھی مت عتاب کرو
نہیں ہے تاب تنک تم بھی مت عتاب کرو
نہ گرم ہو کے بہت آگ ہو کے آب کرو
تمہارے عکس سے بھی عکس مجھ کو رشک سے ہے
نہ دیکھو آئینہ منہ سے مرے حجاب کرو
خراب عشق تو سرگشتہ ہوں ہی میں تم بھی
پھرا پھرا کے مجھے گلیوں میں خراب کرو
کہا تھا تم نے کہ ہر حرف پر ہے بوسۂ لب
جو باتیں کی ہیں تو اب قرض کا حساب کرو
ق
ہوا ہے اہل مساجد پہ کام از بس تنگ
نہ شب کو جاگتے رہنے کا اضطراب کرو
خدا کریم ہے اس کے کرم سے رکھ کر چشم
دراز کھینچو کسو میکدے میں خواب کرو
جہاں میں دیر نہیں لگتی آنکھیں مندتے میرؔ
تمہیں تو چاہیے ہر کام میں شتاب کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.