Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کہاں میں کہاں مدح ذات گرامی

اقبال عظیم

کہاں میں کہاں مدح ذات گرامی

اقبال عظیم

MORE BYاقبال عظیم

    کہاں میں کہاں مدح ذات گرامی

    نہ سعدیؔ نہ رومیؔ نہ قدسیؔ نہ جامیؔ

    پسینے پسینے ہوا جا رہا ہوں

    کہاں یہ زباں اور کہاں نام نامی

    سلام اس شہنشاہ ہر دوسرا پر

    درود اس امام صف انبیا پر

    پیامی تو بے شک سبھی محترم ہیں

    مگر اللہ اللہ خصوصی پیامی

    فلک سے زمیں تک ہے جشن چراغاں

    کہ تشریف لاتے ہیں شاہ رسولاں

    خوشا جلوۂ ماہتاب مجسم

    زہے آمد آفتاب تمامی

    کوئی ایسا ہادی دکھا دے تو جانیں

    کوئی ایسا محسن بتا دے تو جانیں

    کبھی دوستوں پر نظر احتسابی

    کبھی دشمنوں سے بھی شیریں کلامی

    اطاعت کے اقرار بھی ہر قدم پر

    شفاعت کا اقرار بھی ہر نظر میں

    اصولاً خطاؤں پہ تنبیہ لیکن

    مزاجاً خطا کار بندوں کے حامی

    یہ آنسو جو آنکھوں سے میری رواں ہیں

    عطائے شہنشاہ کون و مکاں ہیں

    مجھے مل گیا جام صہبائے کوثر

    مرے کام آئی مری تشنہ کامی

    فقیروں کو کیا کام طبل و علم سے

    گداؤں کو کیا فکر جاہ و حشم کی

    عباؤں قباؤں کا میں کیا کروں گا

    عطا ہو گیا مجھ کو تاج غلامی

    انہیں صدق دل سے بلا کے تو دیکھو

    ندامت کے آنسو بہا کے تو دیکھو

    لیے جاؤ عقبیٰ میں نام محمد

    شفاعت کا ضامن ہے اسم گرامی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے