مجھ کو شدید عشق ہے نام نبی کے ساتھ
مجھ کو شدید عشق ہے نام نبی کے ساتھ
ہر شے بچائی جائے گی اک دن اسی کے ساتھ
پورے جہاں میں کیسا اجالا یہ کر دیا
غار حرا سے لائی ہوئی روشنی کے ساتھ
باقی نہیں پتا وہ ہے مفلس کہ بادشاہ
جو بھی نبی کے ساتھ ہے میں ہوں اسی کے ساتھ
دونوں جہان کی ہے ملی سلطنت انہیں
اور زندگی گزاری ہے کس سادگی کے ساتھ
جاتے ہیں شہر علم میں بس باب علم سے
رکھنا ہے رابطہ ہمیں مولا علی کے ساتھ
عاطفؔ بلائیں مجھ کو مدینے میں وہ کبھی
حاضر ہوں ان کے در پہ میں اس شاعری کے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.