تنہائی
تنہائی چائے کے خالی کپ ہیں جنہیں بھرا جا سکتا ہے
وہ گھر ہیں جن میں بسیرا کیا جا سکتا ہے
وہ راہیں ہیں جنہیں دریافت کیا جا سکتا ہے
وہ پھول ہیں جنہیں توڑا جا سکتا
اسے بھرا جا سکتا ہے
سگریٹ کے دھویں سے مرغولے بناتے
کسی اجنبی سے بے تکان باتیں کرتے یا اپنے پیاروں کی یاد میں کہانیاں لکھتے
چائے ٹھنڈی ہو کر اپنا لطف کھو دیتی ہے اور تنہائی رفاقت میں
سہرے میں لگا پھول محدود ہے یا جنازے میں رکھی پتیاں
شاخ پھول کو آزاد رکھتی ہے
تنہا آدمی کبھی اکیلا نہیں ہوتا
تنہائی اور وسعت ہم معنی ہیں
یہ طاقت رکھتی ہے آپ کی پسندیدہ اشیا کو بے معنی بنانے کی
معمولی تحفوں کو انمول یا مدتوں قبل بچھڑے ہوؤں کو دل کے قریب لانے کی
تنہا رہنا اتفاق نہیں انتخاب ہے
بھیڑ میں تنہا رہا جا سکتا ہے اور تنہائی میں محفل لگائی جا سکتی ہے
آنکھیں بند کرتے زمان و مکان کی قید سے آزاد
یہ انسان کا خدائی اختیار ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.