Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گفتگو

MORE BYنشتر امروہوی

    کل اک بزرگوار سے کچھ بحث ہو گئی

    کیا گفتگو ہوئی یہ ذرا سن لیں آپ بھی

    میں نے کہا جناب سے مہنگائی ہے بہت

    بولے تمہاری آمد بالائی ہے بہت

    میں بولا پٹرول کی قیمت پہ کچھ کہو

    کہنے لگے کہ مہنگا ہے پیدل چلا کرو

    میں نے کہا کہ پیاز کا لہسن کا کیا کریں

    کہنے لگے بگھار میں زیرہ لیا کریں

    میں نے کہا کہ گرمی میں بجلی کا کیا کریں

    کہنے لگے کہ ہاتھ سے پنکھا جھلا کریں

    میں نے کہا ٹرین میں ہے بھیڑ کس قدر

    بولے کہ کیوں بھٹکتے ہو ہر روز ادھر ادھر

    میں نے کہا کہ کرسی کے آتے ہیں مجھ کو خواب

    بولے کہ روز آیت کرسی پڑھو جناب

    میں نے کہا کہ پانی کی قلت بھی ہے جناب

    کہنے لگے کہ پانی کے بدلے پیو شراب

    میں نے کہا کہ شاعری مجھ کو سکھائیے

    بولے مشاعروں میں مرے شعر گائیے

    میں نے کہا مشاعرہ لوٹیں گی شاعرات

    بولے اسی لئے تو ہوئی شاعروں کو مات

    میں بولا شعر میں بھی سناتا ہوں لا جواب

    بولے کہ ہے تمہارا ترنم بہت خراب

    میں نے کہا نہ کام ہے نے کوئی کاروبار

    کہنے لگے کہ شعر کہو روز بے شمار

    میں نے کہا کہ دھوپ میں گرمی میں کیا کریں

    بولے کہ گھر میں بیوی کی صورت تکا کریں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے