Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جھلسی سی اک بستی میں

ابن انشا

جھلسی سی اک بستی میں

ابن انشا

MORE BYابن انشا

    ہاں دیکھا کل ہم نے اس کو دیکھنے کا جسے ارماں تھا

    وہ جو اپنے شہر سے آگے قریۂ باغ و بہاراں تھا

    سوچ رہا ہوں جنگ سے پہلے، جھلسی سی اس بستی میں

    کیسا کیسا گھر کا مالک، کیسا کیسا مہماں تھا

    سب گلیوں میں ترنجن تھے اور ہر ترنجن میں سکھیاں تھیں

    سب کے جی میں آنے والی کل کا شوق فراواں تھا

    میلوں ٹھیلوں باجوں گاجوں باراتوں کی دھومیں تھیں

    آج کوئی دیکھے تو سمجھے، یہ تو سدا بیاباں تھا

    چاروں جانب ٹھنڈے چولھے، اجڑے اجڑے آنگن ہیں

    ورنہ ہر گھر میں تھے کمرے، ہر کمرے میں ساماں تھا

    اجلی اور پر نور شبیہیں روز نماز کو آتی تھیں

    مسجد کے ان طاقوں میں بھی کیا کیا دیا فروزاں تھا

    اجڑی منڈی، لاغر کتے، ٹوٹے کھمبے خالی کھیت

    کیا اس نہر کے پل کے آگے ایسا شہر خموشاں تھا

    آج کہ اک روٹی کی خاطر کارڈ دکھاتا پھرتا ہے

    پورے کمپ کو روٹی دے دے ایسا ایسا دہقاں تھا

    تاب نہیں ہر ایک سے پوچھیں بابا تجھ پر کیا گزری

    ایک کو روک کے پوچھا ہم نے، سینہ اس کا بریاں تھا

    بولا لوگ تو آئیں جائیں بستی کو پھر بسنا ہے

    میرے تنکوں کی خاطر آیا سارا طوفاں تھا

    آگ کے اندر اور تپش ہے، آگ کے باہر اور ہی آنچ

    شاید کوئی دوانا ہوگا بے شک چاک گریباں تھا

    RECITATIONS

    نعمان شوق

    نعمان شوق,

    حمیدہ چوپڑا

    حمیدہ چوپڑا,

    حمیدہ چوپڑا

    حمیدہ چوپڑا,

    نعمان شوق

    Jhulsi si ek basti mein - Ibn e insha نعمان شوق

    حمیدہ چوپڑا

    jhulsii sii ik bastii me.n حمیدہ چوپڑا

    حمیدہ چوپڑا

    jhulsii sii ik bastii me.n حمیدہ چوپڑا

    مأخذ:

    Is Basti ke ik Kooche Men (Pg. 100)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے