کرشن کا خطاب

صابر ابو ہری

کرشن کا خطاب

صابر ابو ہری

MORE BYصابر ابو ہری

    فنا ہونے لگتا ہے جس وقت دھرم

    مسیحا نفس بن کے آتا ہوں میں

    عطا کر کے اس کو نئی زندگی

    تباہی کی زد سے بچاتا ہوں میں

    مٹا کر زمانے سے باطل کا نام

    صداقت کا ڈنکا بجاتا ہوں میں

    کمر بستہ ہوتے ہیں جو جنگ پر

    انہیں راہ الفت دکھاتا ہوں میں

    سنیں جو نہ پھر بھی نصیحت مری

    زمانے سے ان کو مٹاتا ہوں میں

    جو لڑتے ہیں دنیا میں حق کے لئے

    ظفر یاب ان کو بناتا ہوں میں

    بجا کر کبھی تو مدھر بنسری

    محبت کے نغمے سناتا ہوں میں

    کبھی گرم کرتا ہوں میدان جنگ

    شجاعت کے جوہر دکھاتا ہوں میں

    کبھی جنگ میں بہر عرفان حق

    فصاحت کے دریا بہاتا ہوں میں

    سکھا کر بشر کو رموز حیات

    فرشتوں کا ہمسر بناتا ہوں میں

    جو لاتے ہیں ایماں مری ذات پر

    گناہوں سے ان کو بچاتا ہوں میں

    انہیں بخشتا ہوں بقائے دوام

    جنہیں معتقد اپنا پاتا ہوں میں

    شرن میں جو آتے ہیں صابرؔ مری

    تناسخ سے ان کو چھڑاتا ہوں میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi

    GET YOUR FREE PASS
    بولیے