Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مری وفا کا خیال رکھنا

بسمل عارفی

مری وفا کا خیال رکھنا

بسمل عارفی

MORE BYبسمل عارفی

    کہا تھا تم نے کہ دنیا نئی بناؤ گے

    مجھے اکیلا کہیں چھوڑ کر نہ جاؤ گے

    ہوا یہ کیسی چلی تم بدل گئے کیسے

    مری حیات سے پل میں نکل گئے کیسے

    میں انتظار میں بیٹھی رہی سلگتی رہی

    تمہارے نام سے میں بارہا الجھتی رہی

    نہ چین دل کو ملا اور نہ کچھ قرار آیا

    ہزار بار تمہاری کمی نے تڑپایا

    کہو کہ کیا مجھے اب خاک میں ملاؤ گے

    مرے جنون کو اس طرح آزماؤ گے

    مرا مذاق اڑاتی رہی سہیلی مری

    مزید اور الجھتی رہی پہیلی مری

    کسی کو کیسے بتاتی کہ کیا ہوا ہے مجھے

    میں جانتی ہوں بھلا روگ جو لگا ہے مجھے

    جہاں گئی میں تری یاد ساتھ چلتی رہی

    میں دھیرے دھیرے تری آرزو میں جلتی رہی

    نظر سے اپنی مجھے اس طرح گراؤ‌ گے

    اب اور کتنا مجھے سنگ دل جلاؤ گے

    جو تم نہیں تو ہواؤں میں تازگی بھی نہیں

    چراغ عشق میں پہلی سی روشنی بھی نہیں

    یہ بات سچ ہے کہ تم نے نہ لی خبر میری

    تمہاری راہ میں بیٹھی رہی نظر میری

    میں تم کو یاد بھی ہوں یا کہ بھول بیٹھے ہو

    خبر نہیں ہے کوئی تم کہاں ہو کیسے ہو

    مگر مجھے ہے یقیں تم ضرور آؤ گے

    مری وفا کو تماشا نہیں بناؤ گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے